کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری،19 اکتوبر سے موسم میں بہتری متوقع

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری،19 اکتوبر سے موسم میں بہتری متوقع

سری نگر/ وادی کشمیر میں جاری خراب موسمی صورتحال کے بیچ محمکہ موسمیات نے موسم میں بہتری واقع ہونے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے تین دنوں کے دوران موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 19 سے22 اکتوبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 33.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران13.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔


 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.