جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
32.4 C
Srinagar

ملک میں کووڈ 19 کی شرح 0.56 فیصد

نئی دہلی/ ملک میں کووڈ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کی مہم تیزی سے جاری ہے ، جس کی وجہ سے کووڈ وائرس کے کیسز کے گھٹنے کی شرح بڑھ کر 0.56 فیصد اور وبا سے شفایاب ہونے کی شرح 98.12 فیصد ہوگئی ہے

پیر کو یہاں مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19582 کووڈ مریض ہلاکت خیز وبا سے شفایاب ہو ئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 34 لاکھ 39 ہزار 331 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔ ملک میں شفایابی کی شرح ریکارڈ 98.12 پرآ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ 19 کے 13596 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 89 ہزار 694 کوویڈ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 12 لاکھ پانچ ہزار 162 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کل صبح 7:00 بجے تک کل 97 کروڑ 79 لاکھ 47 ہزار 783 افراد کو کووڈ ویکسین دی جاچکی تھی۔

وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر نو لاکھ 89 ہزار 493 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 59 کروڑ 19 لاکھ 24 ہزار 874 ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img