ملک میں کوروناوائرس کےایکٹیو کیسزکی شرح 0.61 فیصد

ملک میں کوروناوائرس کےایکٹیو کیسزکی شرح 0.61 فیصد

نئی دہلی / ملک میں جان لیوا اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی اور اس بیماری کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافے کے درمیان ایکٹیو کیسز کی شرح 0.61 فیصد رہ گئی ہے۔

دریں اثنا منگل کو ملک میں 50 لاکھ 63 ہزار 845 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اس طرح اب تک 96 کروڑ 43 لاکھ 79 ہزار 212 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 15،823 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ ایک ہزار 743 ہو گئی ہے۔

دریں اثنا 22،844 مریضوں کی صحت یابی کے بعد جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 33 لاکھ 42 ہزار 901 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 7247 سے گھٹ کر دو لاکھ سات ہزار 653 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران 226 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4،51،189 ہوگئی ہے۔

ملک میں جان لیوا وبا کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 98.06 فیصد ، ایکٹیو کیسز کی شرح 0.61 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.