این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ سری نگر پہنچے

سری نگر/ وادی کشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں اور مسلح تصادم آرائیوں میں تیزی کے بیچ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے قومی تحقیاتی ایجنسی (این آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ بدھ کے روز سری نگر پہنچے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اپنے یک روزہ دورے کے دوران سنگھ یہاں سینئر سیکورٹی اور انٹلی جنس افسروں کے ساتھ میٹنگیں کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سینئر سیکورٹی افسران کے ساتھ میٹنگوں کے بعد موصوف ڈائریکٹر جنرل کی شام کو دلی روانگی متوقع ہے۔

بتادیں کہ موصوف ڈائریکٹرجنرل جو سی آر پی ایف کے بھی ڈائریکٹر جنرل ہیں، کا یہ دورہ سری نگر اس وقت ہو رہا ہے جب کشمیر میں حال ہی میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے کئی عام شہریوں کو نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا۔

ان شہری ہلاکتوں میں اقلیتی فرقے سے وابستہ ایک خاتون پرنسپل، ایک استاد اور ایک دوا فروش اور بہار سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور بھی شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.