بھنڈ / جموں و کشمیر سے تیار جعلی اسلحہ لائسنس معاملہ میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ضلع بھنڈ کے گورمی تھانہ علاقہ کے کچناؤ کلاں گاؤں میں سابق بی ایس ایف جوان کے گھر پر چھاپہ مارا۔
ذرائع کے مطابق کل بھوپال سے آئی سی بی آئی کی ٹیم جعلی اسلحہ لائسنس سے متعلق دستاویزات کی تحقیقات کے لیے سابق بی ایس ایف جوان کے گھر آئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ سی بی آئی نے پرمود کے گھر سے کچھ دستاویزات برآمد کی ہیں۔ سی بی آئی کی ٹیم بی ایس ایف کے سابق جوان کے گھر پر تقریبا دو گھنٹے تک رہی۔ خیال رہے فوج کے جوان سے سی بی آئی پہلے بھی کئی بار اس معاملہ میں پوچھ گچھ کرچکی ہے۔
ضلع کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے پاس جموں و کشمیر سے بنائے گئے اسلحہ لائسنس ہیں۔ بھوپال سے سی بی آئی کی آٹھ رکنی ٹیم انسپکٹر ابھیشیک سوارنکر کی قیادت میں ضلع بھنڈ کے گورمی تھانہ علاقہ کے کچناؤ کلاں گاؤں میں سابق جوان پرمود شرما کے گھر پہنچی۔