منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

سرنکوٹ پونچھ کے جنگل میں جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان آمناسامنا

پونچھ/ سرنکوٹ پونچھ کے چھمرار جنگلات میں جنگجوئوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مسلح جھڑپ شروع ہونے کی اطلاع ہے ۔

خبر رساں ادارے کے این او کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے کی بنیاد پر یہاں مغل روڑ کے نزدیک جنگلی علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔

ذرائع کے مطابق فوج اور پولیس کی ٹیموں نے علاقے کا محاصرہ کیا اور طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ بھی شروع ہوا۔آخری اطلاعات تک جھڑپ جاری تھی اور یہاں تین سے چار جنگجوئوں کے محاصرے میں پھنسے ہونے کی اطلاع ہے ۔

 

کے این او

Popular Categories

spot_imgspot_img