واشنگٹن / امریکہ نے کہا ہے کہ قطر کی راجدھانی دوحہ میں طالبان وفد کے ساتھ دو روزہ مذاکرات اہم تھے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکہ طالبان کی سرگرمیوں پر نظر رکھے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا’’طالبان وفد کے ساتھ مذاکرات واضح اور پیشہ ورانہ تھے۔ طالبان کا فیصلہ ان کے الفاظ سے نہیں بلکہ ان کے عمل سے کیا جائے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دوحہ میں طالبان وفد کے ساتھ مذاکرات 9 اور 10 اکتوبر کو ہوئے ، جس میں انسانی حقوق بشمول سیکورٹی ، افغان معاشرے کے مختلف شعبوں میں خواتین کی شرکت پر بات چیت کی گئی۔
یو این آئی





