فضائیہ کے ہوتے باہری طاقتیں سرحدوں کی خلاف ورزی نہیں کرسکتیں:فضائیہ سربراہ

فضائیہ کے ہوتے باہری طاقتیں سرحدوں کی خلاف ورزی نہیں کرسکتیں:فضائیہ سربراہ

غازی آباد/فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل وی آر چودھری نے آج کہا کہ گذشتہ سال مشرقی لداخ میں ہوئے واقعہ کے دوران فضائیہ نے جو تیزی دکھائی اس سے کسی بھی ہنگامی حالت سے نپٹنے کی ہماری تیاریوں کا پتہ چلتا ہے اور کسی بھی باہری طاقت کو سرحدوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ائیر چیف مارشل چودھری نے جمعہ کو یہاں فضائیہ کے 89ویں یوم قیام کے موقع پر منعقد پریڈ کی سلامی لینے کے بعد فضائیہ کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں بھروستہ دلاتے ہیں کہ وہ فضائیہ کو واضح سمت، اچھی قیادت اور اعلی وسائل دستیاب کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ائیر چیف مارشل نے گذشتہ 30ستمبر کو ہی فضائیہ کی باغ ڈور سنبھالی ہے۔

علاقے میں لگاتار بدلتے سیکورٹی حالات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا’جب میں آج کے سیکورٹی حالات پر نظر ڈالٹا ہوں تو مجھے واض طور سے پتہ ہے کہ میں نے بےحد اہم وقت میں فضائیہ کی کمان سنبھالی ہے۔ ہمیں ملک کو یہ دکھانا ہے کہ باہری طاقتوں کو ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

چین کےساتھ مشرقی لداح میں بنے فوجی تناؤ کا ذکر کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل نے کہا کہ گذشتہ سال کافی چیلنجنگ رہا ہے لیکن وہاں کے واقعہ کے دوران فضائیہ نے جس تیزی کا مظاہرہ کیا وہ فضائیہ کے جوانوں کی ہنگامی حالات سے نپٹنے کی تیاریوں کی تصدیق کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.