جموں ہوئی اڈے پر دس اکتوبر سے امرتسر و دیگر شہروں کے لئے پروازوں کا سلسلہ بحال ہوگا

جموں ہوئی اڈے پر دس اکتوبر سے امرتسر و دیگر شہروں کے لئے پروازوں کا سلسلہ بحال ہوگا

جموں/ جموں ہوائی اڈے سے ماہ رواں کی دس تاریخ سے امرتسر سمیت کئی دوسرے شہروں کے لئے پروازوں کا سلسلہ بحال ہونے والا ہے۔

بتادیں کہ کورونا وبا کے پیش نظر جموں ائیر پورٹ سے بعض شہروں کے لئے پروازوں کے اٹھنے کا سلسلہ ہنوز معطل تھا۔

ہوائی اڈے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جموں ائیر پورٹ پر دس اکتوبر سے چندی گڑھ، دہرا دون، امرتسر اور جئے پور کے لئے پروازوں کا سلسلہ بحال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ حکام نے اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جموں ائیر پورٹ پر فی الوقت صرف دلی اور سری نگر سے ہی پروازیں آتی ہیں۔

دریں اثنا جموں ائیر پورٹ کے ڈائریکٹر سنجیو کمار گرگ نے یو این آئی کو بتایا کہ ہم نے ائیرلائن منتظمین سے اپنے سیکٹروں کا جائزہ لینے کو کہا ہے اب کیونکہ کورونا کی صورتحال کافی حد تک سدھر گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں ائیر پورٹ سے امرتسر کے علاوہ دہرا دون، چندی گڑھ، لکھنو اور جئے پور کے لئے بہت جلد پروازوں کا سلسلہ بحال ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ شبانہ پروازوں کے اٹھنے اور بیٹھنے کا سلسلہ پہلے ہی جاری ہے اور ہوائی اڈے پر مسافروں کی سہولیات کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔

موصوف ڈائریکٹر نے کہا کہ ہوائی اڈے پر رن وے کی توسیع کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے یہ رون وے چھ ہزار فٹ سے بھی کم تھی اب اس کو آٹھ ہزار فٹ تک بڑھایا جا رہا ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.