عرفان غنی بٹ
ہندوارہ / جنتا دل یونائیٹڈ کے جموں وکشمیر صدر، جی ایم شاہین نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے تیار ہوجائیں ۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مستقبل قریب میں انتخابات ہوں گے اور ان کی پارٹی یہ انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہے۔
جی ایم شاہین ٹاؤن ہال ہندوارہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے، جہاں بی جے پی سے تعلق رکھنے والی سینئر کارکن ڈاکٹر دلشادہ سمیت کئی سیاسی کارکنان جنتا دل یو نائیٹیڈ میں شامل ہوئے۔
اپنے خطاب میں شاہین نے افسوس کا اظہار کیا کہ وادی میں خاص طور پر پچھلی حکومتوں کے دوران ہندوارہ میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی صرف کاغذات پر دکھائی جا رہی ہے جبکہ زمینی حقائق بالکل مختلف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سڑکیں خستہ حال ہیں ، پینے کا پانی نہیں ہے ، لوگوں کے لیے واٹر سپلائی سکیم نہیں ہے اور اس کے علاوہ لوگوں کو بجلی کی فیس کے طور پر بھاری رقم ادا کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
شاہین نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنی حکومت منتخب کریں تاکہ مسائل کا ازالہ ہو سکے۔
اس موقع پر جنتا دل یونائیٹڈ کے کئی رہنما موجود تھے۔ ان میں ضلعی صدر اویس اخون ، جنرل سیکرٹری عاشق گنائی ، یوتھ صدر جے اینڈ کے مدثر احمد گنائی ، شمالی کشمیر کی انچارج مسز نعیمہ اور دیگر شامل تھے۔