سری نگر،20 ستمبر (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق مطابق وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
دریں اثنا گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 18.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے قریب 7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 16.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
ادھر وادی میں پیر کے روز مطلع بیشتر وقت ابر آلود ہی رہا تاہم گرمی کی شدت میں کوئی خاص کمی محسوس نہیں کی گئی۔