کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ پروٹوکال کی خلاف ورزی ہے: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ پروٹوکال کی خلاف ورزی ہے: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

سری نگر،20 ستمبر (یو این آئی) ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد کا کہنا ہے کہ سری نگر میں کورونا کیسز میں اضافہ درج ہونے کی وجہ کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی کی جا رہی ہےان میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے کل کورونا کیسز میں سے پچاس فیصد کیسز صرف سری نگر میں درج ہو رہے ہیں۔

موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ وہ بازاروں میں کورونا پروٹوکال پر ہو رہےعمل در آمد کا جائزہ لے رہے تھے۔ ایس ایس پی سری نگر سندیپ چودھری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے کہا: ’ہم نے آج بازاروں کا اچانک معائینہ کیا جن تجارتی مراکز کو کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھا گیا ان کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا‘۔

ان کا کہنا تھا: ’جموں وکشمیر میں کل کورونا کیسز میں سے پچاس فیصد کیسز سری نگر میں درج ہو رہے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں کورونا پروٹوکال پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے‘۔

اعجاز اسد نے کہا کہ جن علاقوں میں کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ان میں آنے والے دنوں میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی تاکہ باقی علاقوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
ایس ایس پی سری نگر سندیپ چودھری نے اس موقع پر کہا کہ کورونا پروٹوکال کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے لوگوں سے کورونا پروٹوکال پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.