جمعہ, جولائی ۱۱, ۲۰۲۵
27.6 C
Srinagar

ضلع شوپیاں کے پڈسو میں چھت سے گرنے والا نوجوان ایک روز بعد فوت

سری نگر،20 ستمبر (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے پڈسو علاقے میں ایک روز قبل چھت سے گرنے والا 18 سالہ نوجوان پیر کی صبح دم توڑ گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے پڈسو علاقے میں اتوار کے روز ایک 18 سالہ نوجوان چھت سے پھسل کر نیچے گر گیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ نوجوان کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اس کو سری نگر ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر پیر کی صبح دم توڑ گیا۔

متوفی نوجوان کی شناخت عبید ایوب ٹھوکر ولد محمد ایوب ٹھوکر ساکن پڈسو کے بطور ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کی لاش کو آخری رسومات کی انجام دہی کے لئے لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img