چین ہندستان کے ساتھ تعلقات پر تعصبات سے باہر آئے

چین ہندستان کے ساتھ تعلقات پر تعصبات سے باہر آئے

نئی دہلی، 17ستمبر (یو این آئی) ہندستان نے چین سے اپنے دو طرفہ تعلقات پر تعصبات سے باہر نکلنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ اسے ہندستان اور چین کے رشتوں کے کسی تیسرے ملک کے ساتھ رشتوں کے آئینہ سے نہیں دیکھنا چاہئے اور ایک دوسرے کے ساتھ خوبیوں اور خامیوں کی بنیاد پر ایک تعلقات استوار کرنے چاہئیں۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کی دیر رات تاجکستان کی راجدھانی دوشامبے میں شنگھائی کو آپریشن تنظیم (ایس سی او) کی چوٹی میٹنگ سے قبل کی شام چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کے ساتھ طویل با ت چیت کی۔ وزارت خارجہ کے مطابق دونوں لیڈروں نے حالیہ عالمی واقعات پر غور و خوض کیا۔

ڈاکٹر جے شنکر نے چینی وزیر خارجہ سے تعصبات سے باہر آنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صاف الفاظ میں کہاکہ ہندستان نے کبھی بھی تہذیبوں کے ٹکراو کا کوئی تصور قبول نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ ہندستان اور چین کو ایک دوسرے کے ساتھ خوبیوں اور خامیوں کی بنیاد پر سلوک کرنا ہوگا اور ایسا رشتہ قائم کرنا ہوگا جس میں ایک دوسرے کے تئیں احترام ہو۔

اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ چین ہمارے دو طرفہ تعلقات کو کسی تیسرے ملک کے ساتھ رشٹوں کے نقطہ نظر سے نہ دیکھے۔ انہوں نے دہرایا کہ ایشیائی اتحاد اتحاد کا انحصار صرف ہندستان چینی تعلقات کی قائم کردہ مثال پر ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.