ویڈیوز میں ایک خاتون کے پولیس پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد: پولیس ترجمان

ویڈیوز میں ایک خاتون کے پولیس پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد: پولیس ترجمان

سری نگر،15 ستمبر (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ان ویڈیوز کو من گھڑت قرار دیا ہے جن میں ایک خاتون نے پولیس پر اس کو گھر سے باہر نکالنے کا الزام عائد کیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں مذکورہ خاتون اور اس کے رشتہ داروں کے ویڈیوز میں کئے جانے والے دعوؤں کو بھی بے بنیاد قرار دیا ہے۔

پولیس کا بیان میں کہنا ہے: ‘سویٹی جان دختر عبدالرشید ڈار ساکن ووین کے کچھ من گھڑت ویڈیوز بعض سوشل میڈیا گروپس پر وائرل ہیں جن میں وہ پولیس پر اس کو گھر سے باہر نکالنے کا الزام لگا رہی ہے’۔

بیان میں کہا گہا کہ مذکورہ خاتون اور اس کے رشتہ داروں کے ویڈیوز میں کئے جانے والے دعوے سراسر بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
پولیس ترجمان نے بیان میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ 14 ستمبر کو عدالت سب جج پلوامہ کی طرف سے پولیس سٹیشن کھریو کو ایک حکمنامہ موصول ہوا جس میں ہدایات دی گئیں کہ سویٹی جان اور اس کے ازدواجی خاندان کے افراد کو درخواست گزار کی جائیداد کے ساتھ اگلی سماعت تک مداخلت کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔


 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.