بائیڈن نے جن پنگ کی دوطرفہ میٹنگ کو ٹھکرانے سے متعلق میڈیا رپورٹ کو غلط بتایا

بائیڈن نے جن پنگ کی دوطرفہ میٹنگ کو ٹھکرانے سے متعلق میڈیا رپورٹ کو غلط بتایا

ماسکو/واشنگٹن ، 15 ستمبر (یو این آئی/اسپوتنک) امریکی صدر جو بائیڈن نے میڈیا میں چین کے صدر شی جن پنگ کے ذریعہ دو طرفہ میٹنگ کو ٹھکرائے جانے سے متعلق آرہی رپورٹ کو غلط بتایا۔
مسٹر بائیڈن نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ میڈیا میں یہ خبر آر ہی ہیں کہ مسٹر جن پنگ نے گزشتہ ہفتے فون پر گفتگو کے دوران ان کی (مسٹر بائیڈن کی) دو طرفہ ملاقات کی تجویز کو مسترد کر دیا جو کہ سراسر غلط ہے۔
اس سے قبل اخبار ‘فائنانشیل ٹائمز’ نے ٹیلی فون کال پر کئی لوگوں کے حوالے سے بتایا تھا کہ مسٹر بائیڈن اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کی کوشش میں ناکام رہے ہیں۔ اخبار نے خبر دی ہے کہ مسٹر بائیڈن نے مسٹر جن پنگ کو دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی پیشکش کی تھی ، لیکن چینی صدر نے ان کی پیشکش کو یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دیا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ اجلاس منعقد کرنے کے بجائے چین کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کرے۔
نامہ نگاروں کے ذریعہ یہ پوچھے جانے پر کہ مسٹر جنگ پنگ نے ان سے ملنے سے انکار کردیا ، اس سے کیا وہ مایوس ہیں، مسٹر بائیڈن نے کہا یہ حقیقت نہیں ہے‘‘۔
یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.