کشتواڑ میں بارہ برسوں سے فرار سابق جنگجو گرفتار: پولیس کا دعویٰ

جموں،15 ستمبر (یو این آئی) پولیس نے جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بارہ برسوں سے فرار ایک سابق جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس پوسٹ جوالا پور کی ایک خصوصی ٹیم نے سب انسپکٹر معین خان کی قیادت میں مختلف مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے اور مفرور شخص کو گرفتار کیا۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ گرفتار شدہ کی شناخت نذیر احمد گورسی ولد نور محمد گورسی ساکن بدھر بونجواہ کشتواڑ کے بطور کی ہے جو سابق جنگجو تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ جنگجو کو سیشن کورٹ کشتواڑ کے سامنے پیش کیا گیا اور عدالت کی ہدایات پر اس کو عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے۔


ہو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.