پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
22.3 C
Srinagar

چھانہ پورہ سرینگر میں گرینیڈ دھماکا ،اہلکار اور خاتون زخمی

سری نگر کے چھانہ پوہ علاقے میں جمعے کو مشتبہ جنگجوؤں نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک بینکر پر گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک خاتون زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ چھانہ میں جمعے کے روز جنگجوؤں نے سی آر پی ایف کے 29 بٹالین کے ایک بینکر پر گرینیڈ پھینکا۔انہوں نے بتایا کہ اس گرینیڈ حملے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار اور ایک خاتون آہنی ریزے لگنے سے زخمی ہوگئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img