سری نگر،10 ستمبر (یو این آئی) وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں جمعے کی صبح ساشترا سیما بل (ایس ایس بی) کے ایک اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے ناگام چاڈورہ علاقے میں تعینات ایس ایس بی کا ایک اہلکار جمعے کی صبح دل کا دورہ پڑجانے سے فوت ہوا۔انہوں نے متوفی اہلکار کی شناخت میتن رام ساکن فتح پور بہار کے بطور کی ہے جو ایس ایس بی کی 14 بٹالین سے وابستہ تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ متوفی اہلکار کی لاش کو قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد وطن واپس روانہ کیا جائے گا۔