فورڈ نے ہندستان میں گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ بند کی

فورڈ نے ہندستان میں گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ بند کی

نئی دہلی، 9ستمبر (یو این آئی) مسافر گاڑی بنانے والی کمپنی فورڈ نے ہندستان میں اپنے کاموں کی از سرنو تشکیل کے منصوبہ کے تحت گھریلو بازارکے لئے ملک میں گاڑیوں کی تیاری فوری طورپر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے یہاں جاری بیان میں کہاکہ اس کی ہندستانی یونٹ فورد انڈیا گھریلو مارکٹ میں فروخت کے لئے گاڑیوں کی مینوفیکچری فوری طورپر بند کررہی ہے رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں گجرات کے سانند میں واقع ویکل اسمبلی پلانٹ میں برآمدی گاڑیوں کی تیاری بھی بند ہوجائے گی۔

اسی طرح چنئی میں واقع انجن اور اسمبلی پلانٹ میں بھی اگلے سال کی دوسری سہ ماہی میں پیداوار بند ہوجائے گی۔ اس نے کہا کہ اس کے اس قدم سے سیدھے متاثر ہونے والے ملازمین، ملازم یونینز، ڈیلرز اور سپلائزر کے ساتھ وہ اس سمت میں کام کررہی ہے۔

Ford India Corporate Profile | Ford India

Leave a Reply

Your email address will not be published.