راج ناتھ اور گڈکری نے ہرکیولس طیارے سے اتر کر تاریخ رقم کی

راج ناتھ اور گڈکری نے ہرکیولس طیارے سے اتر کر تاریخ رقم کی

جے پور، 9 ستمبر (یو این آئی) راجستھان میں پاکستان کی سرحد سے 40 کلومیٹر پہلے قومی شاہراہ 225 پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری اور آرمی چیف نے آج ہرکیولس طیارے سے اترکر نئی تاریخ رقم کی۔
اسٹریٹجک لحاظ سے اہم اس قومی شاہراہ کو نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے تعمیر کیا ہے۔ اس کے تحت باکاسر گاؤں کے قریب 39.95 کروڑ روپے کی لاگت سےایئر اسٹرائک بنائی گئی ہے۔
مرکزی وزرا نے دہلی سے پرواز بھری تھی اور وہ جالور ضلع کے اڈگاؤں میں بنی ایمرجنسی ہائی وے پٹی پر اترے تھے۔ یہ ہوائی پٹی ایمرجنسی لینڈنگ کی سہولت کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس پر آج سخوئی اور جیگوار طیاروں نے ٹچ ٹاؤن کیا ۔ ایک سخوئی طیارے کو ہوائی پٹی پر پارک کیا گیا۔
آسمان پر منڈلاتے ہوئے ہرکیولس ، جیگوار اور سخوئی طیاروں کی گڑگڑاہٹ کے درمیان وزیر دفاع نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔
یو این آئی۔ این یو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.