ہفتہ, جولائی 18, 2026
33.4 C
Srinagar

سیمپورہ میں انڈین آئل کے منیجر کی پراسرار موت، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

سری نگر، 18 جولائی:سری نگر کے مضافاتی علاقے سیمپورہ میں ہفتہ کے روز انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) کے ایک سینئر افسر کی مشتبہ حالات میں لاش برآمد ہوئی، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ابتدائی معلومات سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ افسر نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن پانتھہ چوک کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور صورتحال کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

لاش کو قانونی و طبی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے موت کے حالات و اسباب جاننے کے لیے باضابطہ کارروائی شروع کر دی ہے۔

مبینہ خودکشی کی فوری وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ [کے این ٹی]

Popular Categories

spot_imgspot_img