سری نگر،9 ستمبر (یو این آئی) پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی میں ایک خاتون جنگجو اعانت کار کو گرفتار کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجو اعانت کار کی نقل وحمل کے بارے میں ایک اطلاع موصول ہونے پر پولیس کی ایک ٹیم نے آلوسہ بانڈی پورہ ناکہ لگا دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ناکہ پر چیکنگ کے دوران شیری بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا جس کی تحویل سے ایک ہینڈ گرینیڈ اور کچھ قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدہ خاتون نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ جنگجوؤں کے لئے کام کرتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔





