جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
31 C
Srinagar

راجوری میں ایک منشیات فروش کے گھر سے بھاری نقدی رقم برآمد: پولیس

جموں، 6 ستمبر (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے پنجاب پولیس کی مدد سے ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں ایک منشیات فروش کے گھر سے ساڑھے انتیس لاکھ روپے نقدی برآمد کئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس اور پنجاب پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے اتوار کی رات ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں کئی مقامات پر چھاپے ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ چھاپوں کے دوران ایک منشیات فروش کے گھرسے ساڑھے انتیس لاکھ روپے نقدی برآمد کئے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img