جموں،31 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے منگل کی صبح ضلع کٹھوعہ کے لکھن پور میں ایک کورونا ٹیسٹ سینٹر کے نزدیک افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک کمسن لڑکے کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لکھن پور میں ایک کورونا ٹیسٹ سینٹر کے نزدیک افغانستان سے تعلق رکھے والے ایک 16 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ نوجوان کی شناخت اس کے پاس پورٹ سے منکشف ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ نوجوان کو مزید تفتیش کے لئے لکھن پور پولیس اسٹیشن لیا گیا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ہم معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں اور اس کے متعلق مزید تفصیلات کو میڈیا کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔
یو این آئی۔