کشمیر میں شبانہ بوندا باندی کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کشمیر میں شبانہ بوندا باندی کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا

سری نگر، 28 اگست (یو این آئی) وادی کشمیر میں شبانہ بوندا باندی کے بعد گرمی کا زور کافی حد تک ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں اگلے چار دنوں تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 31 اگست تک کہیں کہیں بارشیں متوقع ہیں۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ سری نگر میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 18.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران o.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 14.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 14.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

گیٹ وے آف کشمیر سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 16.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

دریں اثنا وادی میں ہفتے کے روز مطلع بیشتر وقت ابر آلود رہا جس سے گرمی کی شدت میں کمی محسوس کی گئی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.