منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.7 C
Srinagar

کشمیری خواتین اپنے بچوں کو قوم دشمن عناصر سے محفوظ رکھیں: لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے

سری نگر، 27 اگست (یو این آئی) سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کشمیری خواتین سے اپنے بچوں کو قوم دشمن عناصر سے محفوظ رکھنے کی تاکید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہی نوجوانوں کو ملی ٹنسی کا راستہ اختیار کرنے سے باز رکھ سکتی ہیں۔موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے ان باتوں کا اظہار ایک پیغام میں کیا جس کو چنار کور کے ٹویٹر ہینڈل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: ‘میں کشمیری خواتین سے تاکید کرتا ہوں کہ وہ آگے آ کر اپنے بچوں کو قوم دشمن عناصر سے محفوظ رکھنے کو یقینی بنائیں۔ ہم اپنی کاوشوں میں تب ہی کامیاب ہو سکتے ہیں جب ہمیں خواتین کی حمایت حاصل ہوگی’۔

مسٹر پانڈے کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں کے دشمنوں سے سوال کرنا چاہئے کہ وہ ہمارے پیاروں کے ہاتھوں میں بندوق کیوں تھما دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘ہمیں اپنے بچوں اور سماج کے دشمنوں سے سوال کرنا چاہئے کہ وہ ہمارے پیاروں کے ہاتھوں میں بندوق کیوں تھما دیتے ہیں۔ صرف مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہی نوجوانوں کو دہشت گردی کا راستہ اختیار کرنے سے باز رکھ سکتی ہیں’۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img