منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.9 C
Srinagar

یوتھ کانگریس کا جموں میں سرکار کے خلاف احتجاج

جموں، 27 اگست (یو این آئی) یوتھ کانگریس نے جمعے کے روز یہاں پریس کلب کے باہر جمع ہوکر مرکزی سرکار کے خلاف احتجاج درج کیا۔

احتجاجیوں کا الزام تھا کہ موجودہ مرکزی سرکار کانگریس کی 70 سالہ قربانیوں کو بیچ رہی ہے۔اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بی جے پی کی سرکار ناکام ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا: ’کانگریس نے ملک بنانے کے لئے جو70 برسوں کے دوران قربانیاں دیں ان کی نریندر مودی سرکار امبانی، اڈانی کے فائدے کے لئے نج کاری کر رہی ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر اعظم کو ملک بیچنے کے لئے نہیں بلکہ ملک کے نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے کے لئے بنایا تھا۔ایک اور احتجاجی نے کہا کہ کانگریس نے 70 برسوں کے دوران ائیر پورٹس، ریلوے وغیرہ کی صورت میں جو پونچی ملک کے لئے جمع کی تھی اس کو ٹھیکہ داروں کو بیچا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو بیچنے نہیں دیں گے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img