راجوری /تھانہ منڈی راجوری میں جنگجوئوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جاری جھڑپ میں فوج کا ایک جونیئر کمشنڈ آفیسر(جے سی او) ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا ۔
اطلاعات کے مطابق آر آر سے وابستہ جی سی او گولیوں کے تبادلے کے دوران شدید زخمی ہوئے ،جنہیں فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی جنگ ہار گئے ۔اس جھڑپ میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں جنگجوئوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کا سلسلہ جاری ہے ۔