مسلسل دوسرے دن سستا ہوا ڈیزل ، پٹرول میں کوئی تبدیلی نہیں

مسلسل دوسرے دن سستا ہوا ڈیزل ، پٹرول میں کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی ، 19 اگست (یو این آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں جاری گراوٹ کی وجہ سے جمعرات کے روز مسلسل دوسرے دن ملک میں ڈیزل 20 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا ، جبکہ پٹرول کی قیمتیں 32 ویں دن بھی مستحکم رہیں ۔
منگل کے روز بھی چار ماہ بعد ڈیزل کی قیمتوں میں 20 پیسے فی لیٹر کی کمی ہو ئی تھی ۔ دہلی میں جمعرات کو انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول جہاں 101.84 روپے فی لیٹر رہا ، وہیں ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 89.47 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق بدھ کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا جبکہ ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 89.47 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
دنیا کے کئی ممالک میں کووڈ 19 کے ڈیلٹا ویرینٹ کی وجہ سے تیل کی مانگ میں بہتری نہیں ہورہی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ جاری ہے ۔ آج کاروبار شروع ہوتے ہی برینٹ کروڈ 1.20 فیصد کمی کے ساتھ 67.41 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 1.53 فیصد گر کر 64.46 ڈالر پر آ گیا ۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں ۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں :
شہر پیٹرول ڈیزل
دہلی ————— 101.84 —————— 89.47۔
ممبئی -———— 107.83 —————— 97.04۔
چنئی 102.49 -—————- 94.02۔
کولکتہ ———— 102.08 —————— 92.57۔
یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.