ہفتہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۵
15.2 C
Srinagar

ضلع سانبہ میں سڑک حادثے میں چچا بھتیجا فوت

جموں،17 اگست (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں گذشتہ شب ایک سڑک حادثے میں چچا بھتیجے کی موت واقع ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع سانبہ میں گذشتہ شام چچا بھتیجا موٹر سائیکل پر وجے نگر سے اپنے گھر واقع سوانکہ موڑ کی طرف آ رہے تھے کی موٹر سائیکل سڑک سے لڑھک کر ایک گہری نہر میں جا گرا۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے دونوں کو فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں وہاں مردہ قرار دیا۔مہلوکین کی شناخت 28 سالہ آشو چودھری اور 8 سالہ ہرمان چودھری کے بطور ہوئی ہے


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img