8محرم الحرام:ماتمی جلوس کو روکنے کے لئے شہر میں بندشیں عائد

8محرم الحرام:ماتمی جلوس کو روکنے کے لئے شہر میں بندشیں عائد

سرینگر : انتظامیہ نے 8 محرم الحرام کے ماتمی جلوس پر 1989 سے عائد پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے منگل کو سیول لائنز کے 8کئی علاقوں میں سخت ترین پابندیاں اور بندشیں عائد کیں ۔

ماتمی جلوس کو روکنے کےلئے سیول لائنز کے بیشتر علاقوں میں  منگل کو دفعہ 144کے تحت حکم امتناعی نافذ رکھا گیا۔

8محرم الحرام کو حبہ کدل سے ڈل گیٹ تک ایک ماتمی جلوس برآمد ہوا کرتا تھا،جس پر نوے کی دہائی میں پابندی عائد کر دی گئی اور یہ پابندی ہنوز جاری ہے .

پولیس تھانہ شہید گنج ،بٹہ مالو ،شیر گڈھی ،کرن نگر ،کوٹھی باغ ،مائسمہ ،کرالہ کھڈ ،رام منشی باغ اور نہرو پارک پولیس چوکی کے تحت آنے والے علاقوں میں دفعہ144کے تحت حکم امتناعی نافذ کیا گیا ۔

سیول لائنز کے بیشتر راستے کو سیل کیا گیا جسکی وجہ سےشہر میں ٹریفک کی آواجاہی شدید متاثر ہورہی ہے اور جگہ جگہ لمبے لمبے ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

ریذیڈنسی روڑ اور مولانا آزاد روڑ پر جگہ جگہ ناکہ بندی کی گئی ،تاکہ کسی بھی کوشش کو قبل از وقت ہی روکا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.