منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.7 C
Srinagar

’کابل واقع ہندوستانی سفارتخانے کے سبھی ملازمین اور سفیر فوری طور پر ہندوستان آئیں گے‘

نئی دہلی/ ہندوستان نے افغانستان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کابل واقع ہندوستانی سفارت خانے کے سبھی ملازمین اور سفیر کو فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے منگل کو ٹوئٹ کرکے کہا ’’موجودہ حالات کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ کابل واقع ہندوستانی سفارتخانے کے سبھی ملازمی اور ہمارے سفیر فوری طور پر ہندوستان واپس آئیں گے‘‘۔

ہندوستان نے یہ فیصلہ گزشتہ اتوار کو اشرف غنی کو اقتدار سے بے دخل کئے جانے اور وہاں کی بگڑتی ہوئی حفاظت کی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔

افغانستان کی صورتحال پر اعلی سطح پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے: وزارت خارجہ

 وزارت خارجہ نے کہاکہ افغانستان کی صورتحال پر اعلی سطح پر مسلسل سخت نظر رکھی جارہی ہے اور حکومت وہاں پھنسے ہندستانی شہریوں کی حفاظت اور ملک کے مفادات کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کرے گی وزار ت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے افغانستان کی صورتحال سے متعلق میڈیا کے سوال کے جواب میں پیر کو کہاکہ کابل میں سیکورٹی صورتحال گزشتہ کچھ دنوں میں بہت خراب ہوئی ہے اور یہ بہت تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت افغانستان کے واقعات پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے۔ وہاں پھنسے لوگوں کی حفاظت اور ہندستانی مفادات کی حفاظت کے لئے باقاعدہ طورپر ایڈوائزری جاری کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی انکی فوری طورپر واپسی کے لئے بھی کوشش کی جارہی ہے۔ وہاں پھنسے لوگوں کے لئے ہنگامی حالت میں رابطہ کرنے کے لئے نمبر جاری کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کمیونٹی کے اراکین کو بھی مدد پہنچائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اس بات کا پتہ ہے کہ اب بھی وہاں ہندستانی شہری ہیں جو واپس آنا چاہتے ہیں اور ہم ان کے ساتھ رابطہ قائم کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ ہی ہم وہاں پر مقیم افغان سنگھ اور ہندو کمیونٹی کے ساتھ رابطہ میں بھی ہیں۔ جو بھی افغانستان سے واپس آنا چاہتا ہے ہم اس کی مدد کریں گے۔ ایسے بھی کئی افغانی شہری ہیں جنہوں نے ترقی، تعلیم اور لوگوں کے درمیان رابطہ بڑھانے میں ہمارے ساتھ شراکت داری کی تھی ہم ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

مسٹر باگچی نے کہاکہ کابل ہوائی اڈہ سے تجارتی پروازوں کو آج ملتوی کردیا گیا ہے جس سے لوگوں کو واپس لانے کی ہماری کوششوں میں رکاوٹ آئی ہے۔ ہم اس عمل کو شروع کرنے کے لئے پروازوں کے بحال ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img