پیپر ماشی فن ہی نہیں ایک علم بھی ہے: معروف پیپر ماشی فنکار محمد مقبول جان

پیپر ماشی فن ہی نہیں ایک علم بھی ہے: معروف پیپر ماشی فنکار محمد مقبول جان

سری نگر/ کپڑے کے ٹکڑے پر سری نگر کا نقشہ بنانے والے پیپر ماشی کے معروف فنکار محمد مقبول جان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سے نئی نسل کے لئے کچھ نیا کرنا چاہتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پیپر ماشی ایک فن ہی نہیں بلکہ ایک علم بھی ہے جس کو ہمارے بزرگوں نے ہم تک پہنچایا ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کو نئی نسل تک پہنچائیں۔
موصوف فنکار نے ان باتوں کا اظہار محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے خصوصی ہفتہ وار ویڈیو پروگرام ‘سکون’ میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ میں نئی نسل کے لئے کچھ کروں تاکہ وہ پڑھائی بھی کر سکیں اور کچھ کما بھی سکیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘میں نے بیس سال پہلے ‘کشمیر فیبرک پینٹنگ’ کے نام سے پیپر ماشی کا کارخانہ شروع کیا جس میں بچیاں سوٹ پر پیپر ماشی کا کام کرتی ہیں’۔
سری نگر کے لال بازار سے تعلق رکھنے والے محمد مقبول جان کا ماننا ہے کہ پیپر ماشی ایک فن ہی نہیں بلکہ ایک علم بھی جس کو ہمارے بزرگوں نے ہم تک پہنچایا ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کو نئی نسل تک پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ جن بزرگوں نے یہ فن یہاں لایا ہے ان کی دعائیں بھی اس فن کے ساتھ ہیں۔
اس فن کے ساتھ اپنی وابستگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ‘میں چھ سال کی عمر سے ہی کارخانے میں جاتا رہا اور دس برس کی عمر سے اس فن کو سیکھنا شروع کیا’۔
ان کا کہنا تھا: ‘کارخانے میں پہلے آداب سکھاتے تھے صفائی ستھرائی کراتے تھے اور جو لوگ کارخانے میں آتے جاتے تھے ان کے ساتھ کیسا سلوک کرنا ہے یہ باتیں سکھائی جاتی تھیں’۔
جاری۔یو این آئی ایم افضل۔ ظ ح ب

Leave a Reply

Your email address will not be published.