بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

وادی کشمیر میں ایک روز بعد ریل سروس بحال

سری نگر، 16 اگست (یو این آئی) وادی کشمیر میں ریل سروس ایک روز بعد پیر کو بحال ہوئی۔بتا دیں کہ بارہمولہ – بانہال ریل سروس اتوار کے روز ملک کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر احتیاطی طور پر معطل رہی۔

ریلوے ذرائع ے بتایا کہ بارہمولہ – بانہال ریل سروس پیر کے روز بحال ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یہ سروس اتوار کے روز بنا بر احتیاط بند رکھی گئی تھی۔

یاد رہے کہ بارہمولہ – بانہال ریل سروس 14 جولائی سے بحال ہوئی تھی۔وادی کشمیر میں کورونا کرفیو کے پیش نظر کئی ماہ کی معطلی کے بعد یکم جولائی سے ٹرین خدمات کو بحال کردیا گیا تھا۔

حکام نے وادی میں کورونا کی دوسری لہر میں ہو رہی تیزی کے پیش نظر 10 مئی کو ٹرین سروس معطل کر دی تھی۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img