ضلع کٹھوعہ میں پولیس لائنز میں پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ، ہیڈ کانسٹیل فوت

ضلع کٹھوعہ میں پولیس لائنز میں پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ، ہیڈ کانسٹیل فوت

جموں،12 اگست (یو این آئی) جموں و کشمییر کے ضلع کٹھوعہ میں پولیس لائنز کے اندر بدھ کی شام دیر گئے کچھ پولیس اہلکاروں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں ایک ہیڈ کانسٹیبل کی موت واقع ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ میں ضلع پولیس لائنز پر بدھ کی شام دیر گئے ڈیوٹی سے واپس آنے کے بعد کچھ پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک پولیس اہلکار نے گولی چلائی جس کے نتیجے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل کی موت واقع ہوئی۔مہلوک ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت محمد یونس کے بطور ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔


یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.