ملک میں ایشیائی شیروں کی تعداد بڑھ رہی ہے: مودی

ملک میں ایشیائی شیروں کی تعداد بڑھ رہی ہے: مودی

نئی دہلی ، 10 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک میں ایشیائی شیروں کی تعداد بتدریج بڑھ رہی ہے اور یہ خوشی کا موضوع ہے۔

وزیراعظم نے عالمی یوم شیر کے موقع پر ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیروں کے تحفظاتی سمت میں جوش و خروس کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کو مبارکباد بھی دی ہے۔

مسٹر مودی نے کہا ’’شیر کی اپنی شان ہے اور وہ بہت بہادر ہے۔ ہندستان کو ایشیائی شیروں کا ٹھکانہ ہونے پر فخر ہے۔ میں عالمی یوم شیر کے موقع پر ان تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں جو جوش کے ساتھ شیروں کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ گزشتہ چند سالوں میں ملک میں شیروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے‘‘۔

ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’’جب میں گجرات کا وزیر اعلیٰ تھا تو مجھے گیر شیروں کے لیے ایک محفوظ مسکن کو یقینی بنانے کا موقع ملا تھا۔ اس وقت کئی اقدامات کئے گئے تھے جن میں مقامی برادری اور دنیا کی بہترین روایات کو شامل کیا گیا تھا تاکہ شیروں کے لیے محفوظ رہائش گاہ کو یقینی بنایا جائے اور سیاحت کو بھی فروغ ملے۔

شیروں کے تحفظ اور اس کے متعلق بیداری پھیلانے کے لیے دنیا بھر میں دس اگست یوم شیر کے طور پر منایا جاتا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.