سرینگر/کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج پارٹی ہیڈ کواٹر کی نئی عمارت ”کانگریس بھون ” کا افتتاح کرنے سے قبل تولہ مولہ گاندر بل میں ماتا بھوانی کے تاریخی مندر کھیر بھوانی اور آثار شریف حضرتبل میں حاضری دی اور جموں وکشمیر میں قیام امن کے لئے دعا کی ۔
راہل گاندھی نے ماتا کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی
سینئر کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی نے منگل کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع ماتا کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی۔
بتادیں کہ راہل گاندھی اپنے دو روزہ دورہ وادی کشمیر کے لئے پیر کی شام سری نگر پہنچے۔ذرائع کے مطابق گاندھی خاندان کے چشم و چراغ راہل گاندھی نے منگل کی صبح ضلع گاندر میں واقع ماتا کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی۔
انہوں نے بتایا کہ موصوف نے مندر میں کچھ وقت گذارا اور ان کے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی تھے۔حکام نے احتیاطی طور پر مندر کے گرد وپیش سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔
ضلع گاندر بل کے تولہ مولہ گاؤں میں واقع ماتا کھیر بھوانی مندر میں سالانہ میلہ کھیر بھوانی کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند جمع ہوتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پانچ اگست 2019 کے مرکزی حکومت کے فیصلوں کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ وادی کشمیر ہے۔ اگرچہ جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کے خاتمے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وہ یہاں حزب اختلاف کے دیگر لیڈروں کے ہمرا ہ آئے تھے تاہم انہیں سری نگر ہوائی اڈاے سے واپس دلی بھیج دیا گیا تھا۔
راہل گاندھی اس وقت پارٹی ہیڈ کواٹر واقع مولانا آزاد روڈ سرینگر میں منعقدہ تقریب میں موجود ہیں ۔اُنکے ہمراہ آل انڈیاکانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری اور جموں وکشمیرکی انچارج رجنی پاٹل ،پارٹی صدر جے کے یونٹ ،غلام احمد میر ،جموں وکشمیر کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد ،بزرگ رہنما پروفیسر سیف الدین ،طارق حمید قرہ،رمبن بلہ اور دیگر لیڈران وکارکنان موجود ہیں ۔