جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
31.6 C
Srinagar

ملک میں کورونا کے 44 ہزار سے زائد نئے کیسز

نئی دہلی ، 30 جولائی (یو این آئی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 44 ہزار نئے کیسزسامنے آئے اور 555 افراد کی موت ہو گئی ۔

دریں اثنا جمعرات کو 51 لاکھ 83 ہزار 180 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے ہیں ۔ ملک میں اب تک 45 کروڑ 60 لاکھ 33 ہزار 754 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44،230 نئے کیسز سامنے آئے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 15 لاکھ 72 ہزار 344 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 42 ہزار 360 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3،07،43،972 ہوگئی ہے ۔

ایکٹو کیسز 1315 بڑھ کر 4 لاکھ 05 ہزار 155 ہوگئے ہیں۔ اس دوران 555 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چارلاکھ 23 ہزار 217 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ایکٹو کیسز شرح کم ہوکر 1.28 فیصد ، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.38 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے ۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 3980 کم ہو کر 81933 رہ گئے ہیں ۔ دریں اثنا ریاست میں 11032 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6075888 ہوگئی ہے ، جبکہ 190 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 132335 ہوگئی ہے۔

 یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img