نئی دہلی ، 28 جولائی (یو این آئی) اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سڑک حادثہ میں مارے گئے لوگوں کے لواحقین کو وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے 2۔ 2لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ، 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ۔2 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50،50 ہزار روپے دینے کی منظوری دے دی ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم نے سڑک حادثہ میں تقریباً ڈیڑھ درجن افراد کی ہلاکت پر غم کا اظہار کیا تھا اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی تھی۔
یواین آئی
