’طالبان کو روکنے کیلئے امریکہ فضائی حملے جاری رکھے گا‘

’طالبان کو روکنے کیلئے امریکہ فضائی حملے جاری رکھے گا‘

کابل،27 جولائی (یواین آئی) افغانستان میں میں طالبان کی پیش قدمی اور تشددکی نئی لہر کے پس منظر میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ مک کنزی نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان کی پیش قدمی روکنے کے لئے افغان فورسز کی مدد کی خاطر فضائی حملے جاری رکھے گا۔

جنرل کینتھ میک کنزی نے کابل میں پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ نے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بڑھا دیئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر طالبان کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو امریکہ افغان فورسز کی مدد میں اضافے کو جاری رکھے گا۔

دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی اور حملوں کی شدت کی وجہ سے افغان آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی نے اپنا دورۂ ہندوستان ملتوی کردیا ہے۔ ہندوستان میں واقع افغان سفارتخانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوجی سربراہ ملک میں شدید لڑائی کی وجہ سے اپنا دہلی دورہ ملتوی کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.