سی آر پی ایف کا یوم تاسیس پر وزیر اعظم، وزیر داخلہ کی مبارکباد

سی آر پی ایف کا یوم تاسیس پر وزیر اعظم، وزیر داخلہ کی مبارکباد

نئی دہلی ، 27 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نےملک کی سب سے بڑی نیم فوجی دستہ ’سنٹرل ریزرو پولیس فورس‘ (سی آر پی ایف) کے یوم تاسیس پرمبارکباد دی ہے۔
منگل کو ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا’’فورس کے سبھی بہادرعملہ اوران کے گھر والوں کو فورس کے یوم تاسیس پر مبارکباد۔ سی آر پی ایف اپنی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے لئے جانا جاتا ہے۔ اس فورس کا ملک کے سکیورٹی نظام میں اہم کردار ہے۔ اٹوٹ قومی اتحاد کو برقرار رکھنے میں اس کا تعاون قابل تحسین ہے‘‘۔

 شاہ کی مبارکباد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کے سب سے بڑے سنٹرل ریزرو پولیس (سی آر پی ایف) کو یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے۔
منگل کو اپنے ٹوئٹ پیغام میں مسٹر شاہ نے کہا ’’ہمارے سی آر پی ایف کے تمام بہادر اہلکاروں کو یوم تاسیس کی مبارک باد۔ یہ بہادر فورس ملک کی داخلی سلامتی اور قومی سالمیت کو برقرار رکھنے اورملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ملک مادر وطن کی حفاظت کے لئے ان کے حوصلہ اور عزم کو سلام پیش کرتا ہے۔ ‘‘


سی آر پی ایف مرکزی وزارت داخلہ کے تحت کام کرتا ہے اور اس کا مرکزی کردار ریاست اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں پولیس کی مدد کرنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ فورس انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ فورس 27 جولائی 1939 کو ’کراؤن رپریزنٹیٹیو پولیس‘ کے نام سے قائم کی گئی تھی۔ آزادی کے بعد 28 دسمبر 1949 کو آر پی ایف ایکٹ نافذ ہوا تو اس کا نام ’سنٹرل ریزرو پولیس فورس ‘رکھا گیا۔

نائیڈو نے ڈاکٹر کلام کو خراج تحسین پیش کیا

نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے سابق صدر ڈاکٹرابوالفاخرزین العابدین عبدالکلام کو ان کی برسی کے موقع پردلی تعزیت پیش کی ہے۔
منگل کو یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ وہ ایک عظیم انسان تھے۔ وہ عام آدمی کے صدر تھے جنھوں نے کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا۔
نائب صدر نے کہا ’’میں سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کو آج ان کی برسی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وہ ایک ممتاز سائنسدان ، ایک دور اندیش رہنما اور سب سے بڑھ کر ایک بہترین انسان تھے۔ ملک کی دفاعی اور خلائی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے میں ان کا زبردست اور شاندار تعاون ہے۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ڈاکٹر کلام جو عام آدمی کے صدر کی حیثیت سے مشہور ہیں ، لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کے لئے تحریک کا سرچشمہ بنے رہیں گے۔ سابق صدر کو ان سادگی ، ایمانداری و فرض شناسی اور خیر سگالی کے لئے جانا جاتا ہے۔
یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.