سری نگر میں نامعلوم اسلحہ برادروں نے ایک نوجوان کو گولی ماری

سری نگر میں نامعلوم اسلحہ برادروں نے ایک نوجوان کو گولی ماری

سری نگر/ سری نگر کے نوا کدل علاقے میں منگل کی صبح نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک 25 سالہ نوجوان کو گولیوں سے شدید زخمی کر دیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے بلبل لنکر نوا کدل علاقے میں منگل کی صبح مشتبہ جنگجوؤں نے ایک 25 سالہ نوجوان پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی نوجوان کی شناخت شیخ میران کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو نازک حالت میں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال  منتقل کیا گیا ہے۔تاہم بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ نوجوان نے اسپتال میں دم توڑدیا


مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔


یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.