ہفتہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۵
16.8 C
Srinagar

کشمیر میں جھلسانے والی گرمی کے بیچ بارشوں کی پیش گوئی

سری نگر،27 جولائی (یو این آئی) وادی کشمیر میں جھلسانے والی گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے چویس گھنٹوں کے دوران بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 28 سے 30 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران جموں خطے میں دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے کا بھی اندیشہ ہے۔

دریں اثنا وادی کشمیر میں منگل کو بھی سخت گرمی نے لوگوں خاص کر بچوں کو بے حال کر دیا۔گرمی سے راحت حاصل کرنے کے لئے جہاں لوگ صحت افزا مقامات کا رخ کر رہے ہیں وہیں بچوں کو ندیوں، نہروں اور دوسرے آبی ذخائر میں دن بھر نہاتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 24.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے قریب 6 ڈگری سیٹی گریڈ زیادہ تھا۔

وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 17.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے زائد از 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 19.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔گرمائی دارلحکومت جموں جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 26.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے زیادہ تھا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img