سری نگر کے نور باغ میں آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

سری نگر کے نور باغ میں آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

سری نگر،27 جولائی (یو این آئی) سری نگر کے نور باغ علاقے میں آگ کی ایک شبانہ واردات میں پانچ رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے پالپورہ علاقے کی پمپوش کالونی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک یک منزلہ مکان سے آگ نمودار ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ فائر ٹنڈرس کے پہنچنے سے قبل آگ کے شعلوں نے متصل مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ آگ پر قابو پانے سے قبل پانچ رہائشی مکان اور دو شیڈ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.