یوتھ کانگریس کا سری نگر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج

یوتھ کانگریس کا سری نگر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج

سری نگر/ جموں و کشمیر یوتھ کانگریس نے ہفتے روز یہاں پریس کالونی میں ایندھن کی مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔

احتجاجی ‘بہت ہوئی مہنگائی کی مار، ہائے ہائے مودی سرکار‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔اس موقع پر جے کے یوتھ کانگریس کے ترجمان عابد ماگامی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2014 میں مودی سرکار نے سو دنوں میں مہنگائی کو دور کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ان سرکار کے سارے وعدے غلط ثابت ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مہنگائی نے لوگوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔موصوف ترجمان نے کہا کہ مودی سرکار کا ایک وعدہ بھی صحیح ثابت نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سال 2014 میں رسوئی گیس فی سلینڈر ساڑھے تین سو روپیے میں ملتا تھا اور آج اس کی قیمت ایک ہزار روپیے کے قریب ہے، پٹرول فی لیٹر 65 روپیے میں ملتا تھا اور آج سو روپیے فی لیٹر سے پار کر گیا ہے۔

ان کا مطالبہ تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کو بھی جی ایس ٹی کے تحت لایا جانا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران بھی لوگوں پر کوئی رحم نہیں کیا۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.