بھگوان بدھ کے راستے پر چل کر بڑے سے بڑے چیلنج کا سامنا کیا جا سکتا ہے : مودی

بھگوان بدھ کے راستے پر چل کر بڑے سے بڑے چیلنج کا سامنا کیا جا سکتا ہے : مودی

نئی دہلی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ بھگوان بدھ کورونا وبا ء کے اس بحران کے وقت اور بھی زیادہ مطابقت رکھتے ہیں اوران کے دکھائے ہوئے راستے پر چل کر ہی بڑے سے بڑے چیلنج کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔

مسٹر مودی نے ہفتہ کے روز دھم چکرا پریورتن دوس اوراشاڈ پورنیما کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے حصہ لیتے ہوئے کہا ’’ آج کورونا وبا کے طورپر ویسا ہی بحران درپیش ہے جب بھگوان بدھ ہمارے لئے اور بھی زیادہ اہم ہیں ۔ بدھ کے راستے پر چل کر ہی بڑے سے بڑے چیلنج کا ہم سامنا کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے یہ کر کے دیکھایا ۔ بدھ کے تفکرات کے سلسلے میں دنیا کے ملک بھی ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رہے ہیں ، وہ ایک دوسرے کی طاقت بن رہے ہیں ۔ اس سمت میں ’انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن‘ کا ’کیئر وید پریئر انیشی ایٹو‘ بھی قابل تعریف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دھمپدا کا کہتا ہے ’’ نفرت سے نفرت ختم نہیں ہوتی بلکہ نفرت محبت سے ، بڑے دل سے ، پیار سے ختم ہو تی ہے ۔ آفات کے وقت دنیا نے محبت کی ، ہم آہنگی کی اس طاقت کو محسوس کیا ہے ‘‘۔

وزیر اعظم نے ملک کے باشندوں کو اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ’’ آج کے ہی دن بھگوان بدھ نے ’بدھدتوا‘ حاصل کرنے کے بعد دینا کو اپنا پہلا گیان دیا تھا ۔ ہمارے یہاں کہا گیا ہے ، جہاں گیان ہے ، وہیں کمال ہے ، وہیں پورنیما ہے۔ اور جب مبلغ خود بدھ ہوں ، تو فطری بات ہے کہ یہ ’گیان‘ دنیا کی فلاح و بہبود کامتبادل بن جاتا ہے ۔

بدھ جب پولتے ہیں تو صرف الفاظ نہیں نکلتے ، بلکہ دھم چکر کا پریورتن ہوتا ہے ۔ تب انہوں ںے پانچ شاگردوں کو پیغام دیا تھا، لیکن آج پوری دنیا میں ان الفاظ کے پیروکار ہیں ، بدھ میں عقیدت رکھنے والے لوگ ہیں ‘‘ ۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.