یوروپ، وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا کو کنکٹ کرے گی چابہار بندرگاہ: جے شنکر

یوروپ، وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا کو کنکٹ کرے گی چابہار بندرگاہ: جے شنکر

تاشقند، 16 جولائی (یو این آئی) ہندوستان نےآج ایران کی چابہار بندرگاہ کو یوروپ، جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے مابین کنکٹی وٹی اور خوشحالی کا ایک بڑا ممکنہ مرکز بتاتے ہوئےتجویز کیا کہ وہ اسے ایک معاشی طور پر منافع بخش ، شفاف اور سب کی شراکت داری والے متبادل کے طور پر فروغ دینے اور اس میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ازبیکستان حکومت کی جانب سے منعقد کنکٹی وٹی پر ایک اعلی سطحی بین الاقوامی کانفرنس ’’وسطی اور جنوبی ایشیا: کنکٹی وٹی‘‘سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.