T20 World Cup: ہندوستان اور پاکستان ایک ہی گروپ میں، دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز دوسرے گروپ میں

T20 World Cup: ہندوستان اور پاکستان ایک ہی گروپ میں، دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز دوسرے گروپ میں

ہندوستان اور پاکستان ایک ہی گروپ میں، دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز دوسرے گروپ میں

دبئی: کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی (ICC) نے ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup) کے گروپ ڈکلیئر کر دیئے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان کو ایک ہی گروپ میں جگہ دی گئی ہے۔ یعنی گروپ مقابلے کے بعد ناک آوٹ میں بھی دونوں کے مدمقابل دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ ڈیفنڈنگ چمپئن ویسٹ انڈیز کو دوسرے گروپ میں رکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے مقابلے ابو ظہبی اور عمان میں 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک ہونے ہیں۔ کل 16 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔

بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی نے کہا، ’آئی سی سی مرد ٹی -20 عالمی کپ کی میزبانی کے ساتھ عمان کو ورلڈ کرکٹ کے دائرے میں لانا اچھا ہے۔ اس سے کئی نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل میں دلچسپی لینے میں مدد ملے گی۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ دنیا کے اس حصے میں ایک عالمی سطح کا ٹورنامنٹ ہوگا‘۔ آئی سی سی مرد ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے لئے وینو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ابو ظہبی میں شیخ زائد اسٹیڈیم، شارجہ اسٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گراونڈ ہیں۔ ٹورنامنٹ کے پروگرام کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

ٹورنا منٹ کا کاونٹ ڈاون شروع

بی سی سی آئی سکریرٹری جے شاہ نے کہا، ’گروپ کا اعلان ہونے کے بعد اب آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ کا کاونٹ ڈاون شروع ہوگیا ہے۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہے، جو دو گروپوں کو الگ کرتا ہے، کیونکہ دونوں فریق مضبوط ٹیموں والے ہیں، جو کھیل کے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں انتہائی مسابقتی ہیں۔ دلچسپ ٹی-20 فارمیٹ اپنی دلچسپی کے لئے جانا جاتا ہے اور ہم بھی اس کے لئے تیار ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم کچھ دلسپ کھیل دیکھیں گے۔ میں عمان میں آکر خاص طور پر بہت خوش ہوں۔ عالمی کرکٹ میں ایک اہم طاقت کے طور پر بی سی سی آئی نے ہمیشہ معاون ممالک کو بڑھاوا دینے اور ان کی مد کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایشیائی کرکٹ کونسل کے صدر کے طور پر میری صلاحیت میں میرا وزن کرکٹ کو ایشیا میں دور دور تک لے جانا ہے۔ عالمی کپ کہ مشترکہ میزبان عمان کرکٹ کو عالمی اسٹیج پر لائے گی۔ وہ کوالیفائر بھی کھیل رہے ہیں اور اگر وہ سپر 12 میں جگہ بناتے ہیں تو یہ ان کے لئے ایک خوشی کی بات ہوگی۔

آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ گروپ

راونڈ-1

گروپ اے: سری لنکا، آئر لینڈ، نیدر لینڈس، نامیبیا

گروپ بی: بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ، پپوا نیو گنی، عمان

سپر-12

گروپ-1: آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز (اے-1، بی-2)

گروپ-2: ہندوستان، پاکستان، نیوزی لینڈ، افغانستان (بی-1، اے-2)

Leave a Reply

Your email address will not be published.