دلیپ کمار: پشاور کے ’یوسف خان‘ سے بالی ووڈ کے ’شہنشاہِ جذبات‘ تک کا سفر

دلیپ کمار: پشاور کے ’یوسف خان‘ سے بالی ووڈ کے ’شہنشاہِ جذبات‘ تک کا سفر

ہندوستان کے عظیم فنکار دلیپ کمار کا 98 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا، دلیپ کمار کا اصل نام یوسف خان تھا اور ان کی پیدائش موجودہ پاکستان کے پشاور شہر میں ہوئی تھی

ممبئی: ہندوستنا کے عظیم فندار فنکار اور شہنشاہ جذبات کے نام سے مشہور دلیپ کمار کا 98 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ دلیپ کمار ایک طویل عرصے سے علیل تھے اور انہیں کئی بار اسپتال میں بھی داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے بدھ کے روز ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں آخری سانس لی۔ دلیپ کمار کے سانحہ ارتحال پر بالی ووڈ سمیت ملک بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور متعدد اہم شخصیات انہیں خراج تحسین پیش کر رہی ہیں۔

دلیپ کمار نے ممبئی کے کھار علاقہ میں واقعہ ہندوجا اسپتال میں صبح 7.30 بجے آخری سانس لی۔ اسپتال کے ڈاکٹر جلیل پارکر ان کا علاج کر رہے تھے، انہوں نے دلیپ کمار کے انتقال کی تصدیق کی۔

دلیپ کمار کو پچھلے ایک مہینے میں دو بار اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور 5 جولائی کو ان کے ٹویٹر ہینڈل پر ان کی صحت سے متعلق اطلاع دی گئی تھی۔ دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ دلیپ کمار کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور وہ تاحال اسپتال میں ہیں، انہیں اپنی دعاؤں سے نوازیں لیکن اس اطلاع کے دو روز بعد ہی دلیپ کمار اس دارِ فانی کو الوداع کہہ گئے۔

دلیپ کمار کی پیدائش 11 دسمبر 1922 کو برطانوی ہندوستان کے پشاور (اب پاکستان کا شہدلیپ کمارر) میں ہوئی تھی اور ان کا اصل نام محمد یوسف خان تھا۔ یوسف خان نے ناسک میں اپنی تعلیم حاصل کی اور راج کپور بچپن میں ہی ان کے دوست بن گئے۔ گویا دلیپ کمار کا فلمی سفر وہیں سے شروع ہو چکا تھا۔ 22 سال کی عمر میں دلیپ کمار کو پہلی فلم ملی۔ 1944 میں انہوں نے فلم ‘جوار بھاٹا’ میں کام کیا تھا لیکن اس فلم کو زیادہ توجہ حاصل نہیں ہو سکی۔

دلیپ کمار نے تقریباً پانچ دہائیوں پر مشتمل کیریئر میں 60 کے قریب فلموں میں اداکاری کی۔ دلیپ کمار نے بہت سی فلموں کو ٹھکرا بھی دیا تھا، کیوں کہ ان کا خیال تھا کہ فلمیں کم ہوں لیکن بہتر ہونی چاہئیں۔ تاہم دلیپ کمار کو یہ افسوس بھی رہا کہ انہوں نے پیاسا اور دیوار جیسی فلموں میں کام نہیں کیا۔

دلیپ کمار کی 1966 میں سائرہ بانو سے شادی ہوئیں جو خود بھی ایک بہترین اداکارہ تھیں۔ سائرہ بانو دلیپ کمار سے 22 سال چھوٹی تھیں۔ دلیپ کمار نے عاصمہ صاحبہ سے بھی شادی کی تھی، حالانکہ یہ شادی صرف 1983 تک ہی رہی لیکن دلیپ کمار کی سائرہ بانو سے وابستگی آخری سانس تک برقرار رہی۔ سائرہ بانو اسپتال سے دلیپ کمار مداحوں کو لگاتار ان کی صحت سے متعلق معلومات فراہم کرتی رہتی تھیں۔

فلم جوار بھاٹا سے فلمی کیرئر کا آغاز کرنے والے دلیپ کمار کی یادگار فلموں میں شہید، میلہ، ندیا کے پار، بابل، فٹ پاتھ، دیوداس، نیا دور، مغلِ اعظم، گنگا جمنا، رام اور شیام اور کرما شامل ہیں۔ دلیپ کمار کی آخری فلم قلعہ تھی جو 1998 میں ریلیز ہوئی تھی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.